بھٹکل:14/اگست (ایس اؤنیوز)15اگست یوم ِ آزادی کی مناسبت سے شہر میں بی جے پی یوتھ مورچہ کی طرف سے ترنگا بائک ریلی نکالی گئی ۔ سرکٹ ہاؤس سے ریلی نکل کر پرانا بس اسٹانڈ، ماری کٹا، رتھ روڈ، چن پٹن ہنومنت مندر، مٹھلی بائی پاس، شمس الدین سرکل سے ہوتے ہوئے سرکٹ ہاؤس کے سامنے ختم ہوئی ۔ بھٹکل بی جےپی صدر راجیش نائک، ایشورنائک، بھاسکر دئیمنے ، سبرائے دیواڑیگا، دنیش نائک، سنتوش نائک، شبریش نائک وغیرہ موجود تھے۔